15 ستمبر 2015 - 14:41
مسجد الحرام کے کرین حادثے میں ایرانی زائرین کے مرنے والوں کی تعداد ۱۱ ہو گئی

ایران کی حج کمیٹی نے آج ایک بیانیہ جاری کر کے مسجد الحرام کے حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے تین افراد کی موت کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی حج کمیٹی نے آج ایک بیانیہ جاری کر کے مسجد الحرام کے حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے تین افراد کی موت کی خبر دی ہے۔
اس بیانیہ کے مطابق مسجد الحرام کے حادثے میں پہلے ۸ ایرانی زائر فوت ہو گئے تھے جبکہ زخمیوں میں سے تین خواتین نے بھی آج دم توڑ دیا۔
حج کمیٹی کے بیان میں آیا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو مسجد الحرام کے احاطہ میں کرین گرنے کے حادثے کے دوران ضائع ہونے والی جانوں میں سے تاہم ایرانیوں کی تعداد ۱۱ ہو گئی ہے جبکہ ۳۲ ایرانی زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲